ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور ندی میں تیرنے کے دوران دو طلبا غرقاب؛ تلاشی مہم ہنوز جاری

بیندور ندی میں تیرنے کے دوران دو طلبا غرقاب؛ تلاشی مہم ہنوز جاری

Thu, 17 Oct 2019 19:25:59    S.O. News Service

بیندور 17/اکتوبر ّ(ایس او نیوز) تعلقہ کے ہلگیری ندی میں تیرنے کے دوران دو اسکولی بچے غرق ہوکر لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ واردات جمعرات صبح پیش آئی جب چار اسکولی بچے ندی میں تیر رہے تھے کہ دو طلبا ندی میں ڈوب گئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ناگور کے ایک انگلش میڈیم اسکول کے چار طلبا ساتویں درجے کے ونشیت شٹی، رتیش شٹی، اور ایس ایس ایل سی کے پردویویت شٹی اور وجیندر شٹی جمعرات کی صبح ندی میں تیر رہے تھے جس کے دوران  ونشیت شٹی اور رتیش شٹی ندی کے تیز بہاو میں  بہہ کر لاپتہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ تین چار دنوں سے ایک دو گھنٹوں کے لئے  ساحلی علاقوں میں تیز بارش ہورہی ہے، آج صبح بھی  علاقے میں تیز بارش ہوئی تھی۔

واقعے کی جانکاری ملتے ہی  پولس اور فائر بریگیڈ سمیت ماہر تیراک جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تلاشی کا کام  شروع کیا گیا، کشتیوں کے ذریعے بھی دونوں کو تلاش کیا جارہا تھا۔جمعرات شام تک  دونوں کا پتہ نہیں چلا تھا۔


Share: